Home / اہم خبریں / کراچی میں ساٸيٹ اے پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارواٸی 2 رکنی گینگ پر مشتمل گروہ گرفتار

کراچی میں ساٸيٹ اے پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارواٸی 2 رکنی گینگ پر مشتمل گروہ گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں ساٸيٹ اے پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارواٸی جس میں 2 رکنی گینگ پر مشتمل گروہ گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کٹھیان کے جراٸم پیشہ عناصروں کےخلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او خالد رفیق نے ڈاکو راج کرنے والے عناصروں کے لیے ڈنڈا اٹھا لیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او خالد رفیق کی سربراہی میں کارواٸی کرتے ہوۓ ملزمان بلال ولد اضغر علی اور محمد رحمان ولد محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸل فون اور نقدی برآمد۔ جبکہ ملزمان اس سے پہلے بھی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں مختلف تھانہ جات میں بند ہوچکے ہیں جن کی تفصیلات بھی درج ذیل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او ساٸيٹ اے خالد رفیق نے یہ موقف اپنایا کہ غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کرینگے انکے ساتھ سختی سے نِمٹھا جاۓ گا تا کہ علاقہ عوام اور شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کر سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے