ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) پ ٹ الف ٹنڈو آدم کی جانب سے تعلیمی شعور اجاگر کرنے کیلئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پ ٹ الف کے تعلقہ صدر ٹنڈوآدم لکھا ڈنو خاصخیلی نے کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں آج 8 جنوری کو سندھی مین اسکول سے سندھ میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کیلئے ریلی نکالی گئی جسکی قیادت پ ٹ الف ٹنڈو آدم تعلقہ کے صدر لکھا ڈنو خاصخیلی نے کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں اساتذہ سمیت بچوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی ریلی میں شرکت کرکے ذمہ داروں کا حوصلہ بڑھایا ریلی پریس کلب ٹنڈو آدم پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی پریس کلب پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لکھا ڈنو خاصخیلی نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ سیکریٹری کی طرف سے انٹر تک مفت تعلیم کا اعلان کیا گیا ہے آپ لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرکے سندھ کو بچاؤ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے انکا مستقبل سنوارو انہوں نے نوشهرو فیروز میں واقع آئی بی برانچ کا ذکر کرتے ہوۓ کہا کہ وہاں پر بڑی تعداد میں سندھ کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور تعلیمی ایوارڈ جیتا ہے ٹنڈو آدم کے لوگوں اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروا کر سندھ کو مضبوط کریں۔ اس موقع پر اسلم پٹھان، ساگر ڈہراج، ممتاز ٹالپر، جمیل احمد اور عبدالفرید عباسی نے بھی خطاب کیا اور مقامی لوگوں میں تعلیمی شعور اجاگر کیا۔
![]()