Home / اہم خبریں / کراچی میں رینجرز نے لیاقت آباد نمبر 3 میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم عمران احمد کو گرفتار کرلیا

کراچی میں رینجرز نے لیاقت آباد نمبر 3 میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم عمران احمد کو گرفتار کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں 31 دسمبر 2018 صبح تقریباً 9:15 بجے کے ایم سی ملازم سید واجد علی ولد سید اعجاز علی کو اوکھائی میمن مسجد کریم آباد میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیاتھا۔ واقعہ کے فوراً بعد میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول کا نام شفیق احمد بتایا گیا تھا جبکہ وقوعہ سے ملنے والے کے ایم سی سروس آئی ڈی کارڈ کے مطابق مقتول کی شناخت شکیل احمد کے نام سے کی گئی۔ بعد ازاں تحقیقات کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کا اصلی نام سید واجد علی ولد سید اعجاز علی ہے۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیکنکل مانیٹرنگ اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاقت آباد نمبر 3 میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم عمران احمد کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے بہنوئی مقتول سید واجد علی کے ہمراہ مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ 2015 میں ملزم عمران نے اپنے بہنوئی مقتول سید واجد علی کے ساتھ شراکت پر کارروبار شروع کیا۔ جس کے لیے سرمایہ کاری مقتول سید واجد علی نے کی تھی۔ بعد ازاں کاروبار میں نقصان ہونے کی وجہ سےِ اسے بند کر دیا گیا تھا۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا ہے کہ سید واجد علی کاروبار میں لگائے گئے اپنے سرمائے کی رقم کا اکثر تقاضا کرتا تھا اور قتل کی دھمکیاں بھی دیتا تھا جس کے نتیجے میں ملزم عمران احمد نے مورخہ 31 دسمبر 2018 کو سید واجد علی کو نائن ایم ایم پسٹل سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزم کو برآمد کیے گئے اسلحے سمیت قانونی چارہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے