Home / اہم خبریں / فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے جانے والے 335 ملازمین ملازمت سے فارغ

فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے جانے والے 335 ملازمین ملازمت سے فارغ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے جانے والے 335 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی میں سال 2008 سے 2015 کے دوران مختلف اسامیوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین کے حوالے سے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے انکوائری ہوئی۔ جس میں تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔انکوائری میں معلوم ہوا کہ مذکورہ عرصے کے دوران خالی آسامیاں پر کرتے وقت تمام قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر صوابدیدی اختیار کے تحت بھرتیاں کی گئیں۔ اور خالی آسامیوں کو پر کرنے سے قبل کسی بھی اخبارمیں اشتہار شائع نہیں کروایا گیا تھا۔ اور بورڈ کی منظوری بھی نہیں لی گئی تھی و دیگر قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے تھے۔ ان غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے نیب میں بھی کیس چل رہا تھا۔ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ نے انکوائری میں غیرقانونی قرار پانے والے 335 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے