Home / اہم خبریں / کراچی میں سولجر بازار پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن، متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت گٹکا فروش و منشیات فروش گرفتار

کراچی میں سولجر بازار پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن، متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت گٹکا فروش و منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں سولجر بازار پولیس کا گٹکا مافیا و غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے خلاف بھرپور ایکشن، متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت گٹکا فروش و منشیات فروش گرفتار غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی اعلی کوالٹی کی چرس و بھاری مقدار میں جی ایم گٹکا و زہریلی چھالیہ برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر و ایس پی جمشید شماٸل ملک ریاض کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ غنڈہ راج و زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لئے ایس ایچ او سولجر بازار رافع تنولی خوف و دہشت کی علامت بن گئے۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او سولجر بازار رافع تنولی کی سربراہی میں چوری ڈکیتی جیسی سنگین جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت گٹکا و منشیات فروش کو دھر لیا ملزمان میں شامل شاہ رخ ولد یوسف، ربیل ولد رٸیس خان قسم ولد رحیم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی، اعلی کوالٹی کی چرس، بھاری مقدار میں مضر صحت ماوا گٹکا و زہریلی چھالیہ برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او سولجر بازار رافع تنولی نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصروں کو عبرت کا نشان بناکر جیل منتقل کیا جاٸیگا خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے