میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) میہڑ میں واٹر بورڈ کمیشن منیجمینٹ کے سربراہ ریٹائرڈ جسٹس امیر مسلم ہانی نے نيشنل پريس کلب تحصيل ميہڑ کےصحافیوں کی شہر کے مسائل کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دادو شاہ زمان کھڑو کے ہمراہ واٹر سپلائی اور تلاب پر پہنچ کر فلٹر پلانٹ اور صاف پینے کے پانی کا دورہ کیا پبلک ھیلتھ ایریگیش روینیو او دیگر عملدار ساتھ تھے شہریوں نے شہر میں غیر قانونی تجاوزات اور شہر کے مختلف سرکاری پلاٹ اور نہروں پر ناجائز قبضہ کی شکایتوں کے انبار لگا دیے جس کے باعث جسٹس ریٹایرڈ مسلم ہانی نے تمام عملداروں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جلد انکروچمینٹ ہٹانے اور شہر کے تمام مسائل جلد حل کرنے کا حکم دیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر شہریوں کے مسائل جلد حل نہیں کیے گئے تو ذمے دار عملداروں کےخلاف کاروائی کی جائيگی۔