تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی یاد میں تقریب کا انعقاد

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی یاد میں تقریب کا انعقاد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام ملک ویلفیئر ہال میرپورخاص میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ملک ویلفیئر ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدرغلام نبی چندیجہ تھے۔ تقریب میں طالب علموں نے اپنی تقاریر اور ٹیبلوز کے زریعے شہدا آرمی پبلک اسکول، شہدا کے لواحقین، پاک فوج اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کو خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کیا۔ ریجنل صدر فیصل خان زئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم دشمنوں نے ہماری شہہ رگ پر بندوق رکھ کر قوم کو جہالت کے اندھیروں کی جانب زبردستی موڑنے کی کوشش کی مگر پاک فوج اور عوام نے اپنی بھرپور یکجہتی کے زریعے ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔

محمد مسعود عباس، نقیب خان، ابراھیم چوہان، ہارون کھتری و دیگر مقررین نے شہدا آرمی پبلک اسکول کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مہمان خصوصی غلام نبی چندیجہ نے تقریب کے انعقاد پر اپسما کے زمے داران کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تنظیم پاکستان ملک ویلفیئر کی جانب سے آئندہ بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ آج الحمداللہ پاک فوج اور شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہم سکون سے اپنی زندگی گزار رہے ہیں بحیثیت عوام ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا چاہیئے۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کے استحکام و سلامتی، شہدا آرمی پبلک اسکولز، شہدا پاک فوج اور شہید سید خالد شاہ و دیگر مرحومین کے لئے فاتح خوانی کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے