Home/اہم خبریں/ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے 23 دسمبر کے دن حق پرست امیدواران بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے- ڈسٹرکٹ آرگنائزر مجیب الحق
ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے 23 دسمبر کے دن حق پرست امیدواران بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے- ڈسٹرکٹ آرگنائزر مجیب الحق
میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں وارڈ نمبر 6، وارڈ نمبر23 اور وارڈ نمبر39 میں حق پرست امیدواران رئیس چوہان، عمران قریشی اور جنید قریشی کے انتخابی کیمپ قائم کردیئے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ آرگنائزر مجیب الحق و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اور وائس چیئرمین بلدیہ فرید احمد خان نے یوسیز و شعبہ جات اور حق پرست امیدواران کے ہمراہ میرپورخاص کے علاقے حمید پورہ کالونی، مہران کالونی، ریلوے کالونی، آدم ٹاؤن، ایوب نگر اور سیٹلائیٹ ٹاؤن کے طوفانی دوروں کے موقع پر گھر گھر جاکر شہریوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر شہریوں نے ایم کیو ایم پاکستان پر اپنے بھرپور اعتماد کا یقین دلایا۔ ڈسٹرکٹ آرگنائزر مجیب الحق نے کارکنان و عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر کے دن حق پرست امیدواران بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور عوام ایک مرتبہ پھر ثابت کردیں گے کہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود میرپورخاص آج بھی ایم کیو ایم کا مضبوط قلعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے عوام کی دلی وابستگی دیکھ کر مخالفین کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ہے۔