راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ 20 دہشت گردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد مسلح افواج، سیکیورٹی اداروں اور تعلیمی اداروں پر خونریز حملوں میں ملوث تھے دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 34 افراد شہید ہوئے 21 کا تعلق مسلح افواج سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں ا یف سی کے 9، پولیس کے 2 اور 2 شہری شامل ہیں۔ دہشت گردوں پر خصوصی فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا ۔ ان میں کرسچین کالونی پشاور حملے میں ملوث دہشت گرد شامل تھے۔ ٹرائل میں ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں حمید الرحمان، سعید علی، ابرار، فدا حسین، رضا اللہ، رحیم اللہ، عمر زادہ، امجد علی، عبد الرحمان، غلام رحیم، محمد خان، رحیم اللہ ولد نورانی گل، راشد اقبال، محمد غفار اور رحمان علی شامل ہیں۔
![]()