کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں عزیز بھٹی پولیس کا غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے خلاف بھرپور ایکشن دوران کارروائی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصر گرفتار غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے جیل منتقل کردینے کے احکامات۔ ڈی آئی جی ایسٹ و ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں خلاف تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات، ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصروں کو دھر لیا دونوں ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کرکے فرار ہوجاتے تھے دونوں ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہیں ملزمان 2 رکنی گینگ پر مشتمل ہوکر شہریوں کو لوٹتے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔
![]()