Home / اہم خبریں / کراچی میں چاکیواڑہ پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں چاکیواڑہ پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن 3 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں چاکیواڑہ پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن 3 عناصر گرفتار۔ اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تفتیش شروع، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین ہدایات، ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو نے منشیات فروشوں کو جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او چاکیواڑہ ریاض احمد بھٹو کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کے 3 کارندوں کو دھر لیا، ملزمان میں شامل رحیم بخش ولد کریم، دانش ولد بشیر اور اقبال ولد سراج کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی مختلف قسم کی چرس اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے