Home / اہم خبریں / عدالتوں پر اعتماد بحال کرکے کم سے کم وقت میں مقدمات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کلیم ارشد

عدالتوں پر اعتماد بحال کرکے کم سے کم وقت میں مقدمات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کلیم ارشد

پشاور (رپورٹ: گوہر غنچہ) پشاور ہائی کورٹ آڈیٹوریم ڈیرہ میں ضابطہ دیوانی منیجمنٹ رولز میں ترامیم کے حوالے سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلیم ارشد نے کہا کہ سائلین کا عدالتوں پر اعتماد بحال کرکے کم سے کم وقت میں مقدمات کا فیصلہ کرنے کے لئے ضابطہ دیوانی کے آڈر اے 9 میں رواں سال جنوری میں ترامیم کی گئی ہیں جس کا بنیادی مقصد غیر ضروری طوالت کو ختم کرکے سائلین کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا ہے۔ ان ترامیم میں یہ پابندی عائد کی گئی کہ مقدمات کا فیصلہ ایک سال کے اندر کیا جائے۔ متفرق درخواستوں پر اپیل اور نگرانی کو ختم کیا گیا ہے۔ عدالتوں کو فریقین کے درمیان مصالحت کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمات میں غیر ضروری وقت کے ضیاع کی روک تھام نہایت ضروری ہے۔ ان ترامیم سے نا صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ عدالت اور فریقین کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلاء ان ترامیم میں موجود خامیوں کی نشاندہی کریں انہیں انشاءاللہ جلد دور کیا جائے گا۔ انہوں نے وکلاء سے تین یوم کے اندر اپنی سفارشات پیش کرنے کی درخواست کی تاکہ ان کی سفارشات پشاور ہائی کورٹ کی مقررہ کمیٹی کے سامنے پیش کرکے اس کے مطابق ان ترامیم میں مزید تبدیلی کرکے اس میں بہتری لائے جاسکے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان نے بھی خطاب کیا۔ سیمنار میں ایڈیشنل رجسٹرار حیات گل مہمند، سنیئر سول ججز غیاث محمد خان، ظفر اللہ خان، ایڈیشنل سیشن ججز شاکر اللہ خان، سید عارف شاہ، محترمہ ودیعہ مشتاق ملک، ڈسٹرکٹ اٹارنی فرحاج سکندر اور سول ججز کے علاوہ وکلاء کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر سنیئر وکیل رستم کنڈی ایڈوکیٹ، ہائی کورٹ بار ڈیرہ کے صدر یوسف خان ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے جنرل سیکرٹری محمد اصغر بلوچ ایڈوکیٹ، محمد وحید انجم ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء نے سیمنار کے دوران ان ترامیم بارے اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان خامیوں کی نشاندہی اور انہیں دور کرنے کے درخواست کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے