Home / اہم خبریں / بھاری مقدار میں غیر قانونی ڈیزل برآمد

بھاری مقدار میں غیر قانونی ڈیزل برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) درابن پولیس نے کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی ڈیزل برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق درابن پولیس نے ایف سی قلعہ قبرستان کے قریب پر مشکوک ڈبل ڈور پک اپ کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان وہاں سے گاڑی موڑ پر فرار ہوگئے۔ گاڑی کا تعاقب کرکے ملزمان کو قابو کرلیا گیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی کے اندر پلاسٹک کی سفید ٹینکی میں چھ سو لیٹر ڈیزل پایا گیا۔ دریافت کرنے پر ملزمان نے اپنے نام محمد ادریس ولد حاجی ملک نتھے خان سکنہ کوٹ ملک درازندی اور محمد عارف ولد اعظم خان سکنہ درابن بتائے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف 23 پیٹرولیم ایکٹ مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے