Home / اہم خبریں / کینٹ پولیس نے ایک اور جوئے کی محفل پلٹ دی

کینٹ پولیس نے ایک اور جوئے کی محفل پلٹ دی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) کینٹ پولیس نے ایک اور جوئے کی محفل پلٹ دی، چھ جواری گرفتار، نقدی برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ڈیرہ پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اے ایس پی سٹی ناصر محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او کینٹ عمران اللہ خٹک نے وسیم کالج کے قریب امین پلازہ کے اوپر واقع بالا خانہ میں چھاپہ مار کر جوئے کی محفل پلٹ دی۔ پولیس نے چھاپہ زنی کے دوران بالا خانے میں جوئے کھیلنے والے چھ جواریوں کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے جوئے میں لگائی گئی رقم آٹھ ہزار دو سو روپے برآمد کرکے ان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے