کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا جراٸم پیشہ و منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔ مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت منشیات فروش گرفتار جبکہ 2 اشتہاری بھی بوٹ بیسن پولیس کے شکنجے میں۔ مقدمہ درج تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے لئے سخت ترین احکامات ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے جراٸم پیشہ و معاشرے کے ناسوروں کو مٹی چٹانے کا عزم کرلیا- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر سمیت منشیات فروش کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 اشتہاری بھی ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے شکنجے میں ملزمان میں شامل فرحان ولد رفیق اور ارشاد ولد عبدالکریم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور 120 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے- دوسری جانب ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی تابڑ توڑ کارروائيوں کے نتیجے میں اہلکاروں نے 2 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں شامل سید محمد انس ولد سید عمر اور شاہنواز عرف کامریڈ ولد شفیع محمد مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہے ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری اس ضمن میں ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے ہر عناصر کی کمر توڑ کر انکو جیل منتقل کیا جاٸیگا خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں انکے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری رہیگا
![]()