Home / اہم خبریں / کراچی میں عزیز بھٹی پولیس کا منشیات مافیا و جراٸم پیشہ کے گرد گھیرا تنگ منشیات فروش حسینہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں عزیز بھٹی پولیس کا منشیات مافیا و جراٸم پیشہ کے گرد گھیرا تنگ منشیات فروش حسینہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں عزیز بھٹی پولیس کا منشیات مافیا و جراٸم پیشہ ملزمان کو جیل منتقل کردینے کا عزم 2 اسٹریٹ کرمنلز سمیت آٸس، ڈرگس کی سپلاٸر حسینہ گرفتار جو اپنی خوبصورتی کے جلوے دکھا کر گلشن سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس، آٸس اور پاؤڈر سپلائی کرتی تھی اور خاص کرکے نوجوان جوڑے کو جوکہ کالج یونيورسٹی کے طلبہ ہیں ان میں زہر عام کرکے انکی زندگیوں سے کھیل رہی تھی ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا نے بروقت کارروائی کرکے حسینہ ڈرگس مافیا کو فوری گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی، موباٸل فونز، اعلیٰ کوالٹی کی چرس، پاٶڈر اور آٸس برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے منشیات مافیا کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر نے معاشرے کے ناسوروں کو جیل منتقل کرنے کے لئے ایس ایچ اوز کو ہائی الرٹ کردیا۔ ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی کمر توڑنے کا عزم کرلیا ۔ دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کی سربراہی میں متعدد اسٹریٹ کراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت حسینہ منشیات مافیا کی ڈیلر کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل شگفتہ عرف مہک عرف ببلی ولد رشید احمد، علم الدین ولد نظام الدین اور موسی بلوچ ولد محمد بلوچ کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی، موباٸل فونز، اعلیٰ کوالٹی کی چرس، آٸس، پاٶڈر و دیگر زہریلی اشیا برآمد ملزمان اسٹریٹ کراٸم کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ سنگین جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے حسینہ ڈرگس مافیا اپنے کام کو انجام دینے کے لئے کراچی کے پوش علاقوں میں کم عمر لڑکے لڑکیوں کو ڈرگس، پاؤڈر، آٸس سپلائی کیا کرتی تھی مذکورہ ملزمہ نے ابتدائی تفتیش میں اپنے تمام جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے ہر عناصر کو جیل منتقل کیا جاٸیگا۔ زہریلا کاروبار کرنے والوں کی کمر توڑ کر عبرت کا نشان بناکر علاقہ عوام و شہریوں کو تحفظ و ریلیف فراہم کیا جاٸیگا

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے