Home / اہم خبریں / فوڈ اتھارٹی نے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی

فوڈ اتھارٹی نے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے جس کی مدد سے شہری اپنے موبائل فون کی مدد سے شکایات درج کرسکیں گے اور اپنی شکایات کے ازالے سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کرسکیں گے۔ فوڈ اتھارٹی نے صوبے میں اشیاء خورد و نوش سے منسلک تاجروں کے لئے الیکٹرنک لائسنسز کا اجراء بھی کر دیا ہے جس کی مدد سے آن لائن لائسنس حاصل کیے جاسکیں گے ۔ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ سات ماہ کے دوران چھ لاکھ ٹن سے زائد مضر صحت خوراک تلف کی گئی جبکہ 23 ہزار دکانوں، کارخانوں اور کینٹینوں کا معائنہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی نے اب موبائل ایپ بھی لانچ کردی ہے جس کی مدد سے ہر شہری اپنے موبائل کی مدد سے شکایات درج کرسکتے ہیں جبکہ کسی بھی مقام کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی جاسکیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے