ڈیرہ مراد جمالی (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) 5 روز قبل ڈیرہ مراد جمالی سے اغواء ہونے والے مشہور تاجر حاجی محمد نواز مینگل کو قتل کر دیا گیا- مقتول کی لاش مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ کے قریب پھینک دی گئی سندھ بلوچستان مل اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد نواز مینگل کا اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل کے بعد سوگ میں ڈیرہ مراد جمالی شہر کے تمام تجارتی اور کاروباری مراکز مارکیٹیں اور بازار بند ہوگئے-
![]()