ڈیرہ اسماعیل خان (گوہر غنچہ) پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد تین دالوں کی قیمتوں میں پانچ سے بیس روپے تک جبکہ چلغوزے کی قیمت میں 1200 سور وپے فی کلو گرام کا اضافہ ہوگیا ہے۔ چلغوزہ پہلے درجہ کا چار ہزار روپے جبکہ دوسرے درجہ کا تین ہزار آٹھ سو روپے تک پہنچ گیا۔ دال ماش 110روپے سے 140 روپے تک، لوبیا 115 روپے سے 145 روپے، مسور دال 75 روپے سے90 روپے فی کلو، ٹوتھ پیست کی قیمتوں میں دو سے پانچ روپے کا اضافہ جبکہ مخصوص کمپنی کی مصنوعات میں پانچ سے تیس فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ گھی ،چائے اور آٹے کی قیمتون میں اس سے پہلے ہی اضافہ ہوچکا ہے۔
![]()