Home / اہم خبریں / انتظامیہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے میں بھر پور تعاون کرے گی- کمشنر کراچی، حکومت مذہبی تہواروں کو دہرے نظام کی نظر نہ کرے- علامہ رضی حسینی

انتظامیہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے میں بھر پور تعاون کرے گی- کمشنر کراچی، حکومت مذہبی تہواروں کو دہرے نظام کی نظر نہ کرے- علامہ رضی حسینی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے کہا ہے کہ کراچی کی انتظامیہ جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح سے ادا نہیں کر رہی ہے، حکومت مذہبی تہواروں کو نوکر شاہی کے دہرے قانون کی نظر کرنے سے گریز کرے کے الیکڑک سمیت تمام سرکاری ادارے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پورے عقیدت و احترام سے منانے کو یقینی بنائے، وہ کمشنر کراچی افتخار شوانی سے ٹی ایل پی کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ انکے دفتر میں گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر ٹی ایل پی کے پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری، محمد علی قادری بھی موجود تھے، کمشنر کراچی افتخار شوانی نے وفد کے مسائل کو غور سے سننے کے بعد یقین دلایا کہ کراچی اور ضلعی انتظامیہ جشن عید میلاد النبی کے تمام پروگراموں کو مکمل سیکوریٹی کے علاوہ جلسوں اور جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی اور تجاوزات سے پاک رکھنے کیلئے پہلے سے ہی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کررہی ہے اور کسی علاقے میں ٹی ایل پی کو کوئی شکایت ہے تو وہ اس کی نشان دہی کرے انتظامیہ اس کو فوری دور کرے گی۔ بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے