Home / اہم خبریں / وزیر اعظم اسرائیل سے متعلق قومی اسمبلی میں تقریر پر پالیسی واضح کریں- مفتی قاسم فخری

وزیر اعظم اسرائیل سے متعلق قومی اسمبلی میں تقریر پر پالیسی واضح کریں- مفتی قاسم فخری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں پہلی بار قومی اسمبلی کے ایوان میں پی ٹی آئی کی خاتوں رکن اسمبلی کیجانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے تقریر اس بات کا مستند ثبوت ہے کہ اس وقت پاکستان کی حکومت ان لوگوں کے ہاتھوں میں ہے جنہوں نے آج تک نظریہ پاکستان کو قبول نہیں کیا بلکہ وہ آج بھی یہودیوں کی پالیسی پر کھلم کھلا عمل پیرا ہیں، وہ پیر کے روز لیاری میں اپنی جماعت کے رکن سندھ اسمبلی محمد یونس سومرو کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جشن عید میلاد النبی کیلئے کی گئی سجاوٹ، چراغاں اور بینرز، جھنڈے لگائے جانے کا جائزہ لینے کے دوران عوام سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر آگرہ تاج میں عوام نے اسرائیل اور پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی کےخلاف نعرے بازی بھی کی، مفتی قاسم فخری نے آسیہ ملعونہ کے نظر ثانی کیس میں تاخیر اور اسلامی نظریاتی کونسل اور شریعت کورٹ سے رابطہ نہ کرنے پر تحفظات کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطلب فلسطینی مجاہدین اور عوام کے خون کا سوادا کرنے کے مترداف ہے اسرائیل مسلمانوں پر جو ظلم کے پہاڑ توڑ رہا وہ پی ٹی آئی کی بصیرت سے محروم خاتون کو نہیں دکھائی دے رہا ہے مفتی قاسم فخری نے کہا کہ اس قرار داد کے بعد حکومت کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان مشکوک ہوگیا ہے، وزیر اعظم اسرائیل کی حمایت میں تقریر پر پالیسی واضح کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے