میاں چنوں ( نمائیدہ خصوصی ) میاں چنوں کے گرد و نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں راہیگر موٹر سائیکل موبائل اور نقدی وغیرہ سے محروم .تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 4 نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پرچک نمبر 125 پندرہ ایل کے قریب اسی گاؤں کے رہائشی نثار مغل سے 125 موٹر سائیکل نقدی اور موبائل جبکہ چک نمبر 135 پندرہ ایل نزد قبرستان ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو مرغی سپلائی کرنے والے سیل مین محمد اجمل سے 16000 ہزار روپے نقد اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے- جبکہ چک نمبر 128 پندرہ ایل نامعلوم چور نقب لگا کر عالم گیر کریانہ سٹور سے 2 لاکھ روپے کا سامان چوری کرکے لے گئے میاں چنوں کے گرد و نواح میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں
![]()