کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں عزیز بھٹی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری۔ 3 ملزمان گرفتار غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد مقدمہ درج تفتیش کا آغاز- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی و ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے تھانیداروں کو اسٹریٹ کرمنلز کا قلعہ قمعہ کرنے کے حوالے سے سخت ترین ہدایات جاری۔ ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا معاشرے میں جرائم پیشہ افراد کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل بہروز عرف فوجی ولد شوکت کمال، اسماعیل ولد عنایت اور جلیل عرف اکو ولد یوسف کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزمان اسلحہ کے زور پر 3 رکنی گینگ پر مشتمل ہوکر شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کردیا کرتے تھے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد سنگین جراٸم کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں میں مختلف نوعیت کے مقدمات میں بند ہوچکے ہیں- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کے مطابق جراٸم پیشہ عناصروں کے ساتھ کی قسم کی رعایت نہیں کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں انکو کیفر کردار تک پہنچانا ہماری ڈیوٹی اور علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کرنا ہمارا فرض ہے-
![]()