میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈگری کے تعلقہ اسپتال کی انتظامیہ ڈاکٹرز مبینہ بلیک میلنگ کے خلاف سراپا احتجاج- اسپتال کی انتظامیہ اسٹاف ڈاکٹرز نے کام چھوڑ ہڑتال کرکے پلے کارڈز بینر اٹھا کر احتجاج کیا- اسپتال میں علاج نہ کرنے کا بہانہ بناکر خاصخیلی برادری کے مقامی افراد قوم پرست جماعت کا نام لیکر بلیک میل کر رہے ہیں- مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ بلیک میلنگ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرے اور ہمیں تحفظ دیا جائے-
![]()