کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں عزیز بھٹی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف ایکشن۔ بدنام زمانہ موٹر ساٸیکل لفٹر گینگ ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کے نشانے پر جراٸم پیشہ عناصروں میں ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کے آنے کے بعد کھلبلی علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے 3 ملزمان گرفتار- اسلحہ، چوری شدہ موٹر ساٸیکلز اور نقدی برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے سخت ترین احکامات ڈی آئی جی عامر فاروقی و ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے اسپیشل ٹاسک پر ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا نے علاقہ بھر میں ناکہ بندی کرتے ہوۓ جراٸم پیشہ عناصروں کا قلعہ قمعہ کرنا شروع کردیا- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کی سربراہی میں بدنام زمانہ موٹر ساٸیکل لفٹنگ گینگ کو رنگے ہأتھوں گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل توقیر احمد ولد خلیل احمد، یشوا ولد ماٸیکل اور سکندر علی ولد اصغر علی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، چوری شدہ موٹر ساٸیکلز اور نقدی برآمد ملزمان اپنے کام میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ منٹوں میں موٹر ساٸیکلز لیکر ہوا ہوجاتے تھے ملزمان اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں میں مختلف نوعیت کے مقدمات کے تحت بند ہوچکے ہیں ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا نے یہ موقف اپنایا کہ جرم کے خاتمے تک جراٸم پیشہ عناصروں کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری رہیگا-
![]()