کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مشن اعلیٰ حضرت محمد مصطفی صلى الله عليه وسلم سے عشق و محبت اور تاجدار ختم نبوت کے تحفظ کا درس دیتا ہے، ہمارے قائد و بانی شہید محمد سلیم قادری نے مشن اعلیٰ حضرت کو فروغ دیا، سنی تحریک کے قائد شہید محمد سلیم قادری نے عشق و محبت کی پہچان امام احمد رضا کے مشن کو پھیلاکر باطل قوتوں کا راستہ روکا شہید محمد سلیم قادری کی دین کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، قائدین کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دینگے اہلسنت کے تشخص کی بحالی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، فکر رضا عشق رسول صلى الله عليه وسلم کی شمع کو روشن اور اطاعت رسول کا درس دیتی ہے، پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے اکابرین کا خون شامل ہے، پاکستان بارود والوں کا نہیں یہ نبی صلى الله عليه وسلم کے غلاموں اور اعلیٰ حضرت کی فکر کا پاکستان ہے، دو قومی نظریئے کے مخالف کسی طور بھی پاکستان کے وفادار نہیں ہوسکتے، دو قومی نظریہ پاکستان کی اساس اور اسی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا تھا، اندرونی و بیرونی ملک دشمن دہشتگرد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر یوم رضا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع ممتاز عالم دین پیر سید مطفر حسین شاہ نے بھی خصوصی خطاب کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، اس موقع پر ممتاز عالم دین پیر سید مظفر حسین شاہ نے یوم رضا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام امن و سلامتی اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے، مگر دین اسلام نے گستاخ رسول کیلئے واضع لائن کھینچ دی ہے، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے، دین اسلام میں جب بگاڑ پیدا کرنے کیلئے باطل قوتوں نے سازشوں کا جل بچھایا تو امام احمد رضا نے ان کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کردیا، پوری دنیا میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کو کی دین کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ختم نبوت صلى الله عليه وسلم کے تحفظ کیلئے ہر اہل ایمان کو میدان میں آکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
![]()