Home / اہم خبریں / میہڑ میں دو برادریوں میں کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے جھگڑے میں 8 افراد زخمی جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک

میہڑ میں دو برادریوں میں کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے جھگڑے میں 8 افراد زخمی جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ تہرڑی محبت کے قریب گاؤں میاں بخش جمالی ميں چانڈیہ اور خاصخیلی برداری کی دو گروپوں میں تصادم ڈنڈے اور کلہاڑیاں لگنے کے باعث 8 افراد زخمی اور ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے- زخمیوں کو فوری طور پر لاڑکانہ ریفر کیا گیا- تفصیلات کے مطابق میہڑ کے قریب تہرڑی محبت کے گاؤں میاں بخش جمالی کے مکین خاصخیلی اور چانڈیو برداری کی دو گروپوں میں موٹر سائیکل ٹکرانے سے دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں کلہاڑیاں اور ڈنڈے لگنے سے گہرام چاںڈیو، گلزار چانڈیو اور سوڈہو چانڈیو زخمی ہوئے اور خاصخیلی برداری کے اکبر خاصخیلی، شعاب الدین خاصخیلی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے دونوں گروپوں کے زخمیوں کو پولیس لیٹر کے بعد مقامی ہسپتال پہنچایا طبی امداد دی گئی جبکہ چانڈیا برداری کا نوجوان گہرام چانڈیو شدید زخمی ہونے پر تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ تہرڑی محبت پوليس نے دونوں گروپوں کے افراد کو گرفتار کرلیا آخری اطلاعات تک واقعےکا مقدمہ درج نہیں ہوسکا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

عالمی یوم آزادی صحافت پر سید مراد علی شاہ کا صحافیوں کو خراجِ تحسین، آزادیٔ صحافت کو جمہوریت کی بنیاد قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے