کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں ساٸیٹ اے پولیس کی سی سی ٹی وی کی مدد سے موٹر ساٸیکل لفٹر گروہ کے کارندے کے خلاف کارروائی ملزم گرفتار، مسروقہ شدہ موٹر ساٸیکل برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان کے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے سخت ترین احکامات- ایس ایچ او ساٸیٹ اے خالد رفیق نے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے ڈنڈا اٹھا لیا- دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او ساٸیٹ اے خالد رفیق کی سربراہی میں موٹر ساٸیکل لفٹنگ گینگ کے کارندے کو گرفتار کرلیا- ملزم محمد عارف ولد فضل قدیم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں خاموش طبعیت کا مظاہرہ کرکے باآسانی اپنی مہارت سے موٹر ساٸیکل کھول کر فرار ہوجاتا تھا ملزم کے قبضے سے موٹر ساٸیکل برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے-
![]()