کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کی کارروائی منشیات فروشوں سمیت 13 گداگر گرفتار جوکہ روپ دھار کر جراٸم پیشہ عناصروں کے سہولت کار بن کر شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے تحت مقدمات درج تفتیش جاری. تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے منشیات فروشوں و معاشرے کے ناسوروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ معاشرے کے ناسوروں کا جڑ سے خاتمہ کرکے انکو جیل بھیجنے کا عزم کرلیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں بدنام زمانہ 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جوکہ ڈیفنس کلفٹن کے علاقوں کے علاوہ کراچی کے پوش علاقوں میں چرس کی ڈیلوری بھی دیتے تھے ملزمان کے قبضے سے 3300 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد۔ دوسری جانب کارروائی کے دوران 13 گدا گروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جوکہ بہروپئے کی شکل اختیار کرکے سگنلز پے رکنے والے ہر شہری پے نظر رکھ کر جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے سہولت کار کا کام انجام دیتے تھے اور شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کروانے میں اہم کردار ادا کیا کرتے تھے ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن و معاشرے کے ناسوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھ کر انکا مکمل خاتمہ کیا جاٸیگا-
![]()