کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) شہر کراچی کو اورنگی ٹاؤن سے ملانے والا اور یومیہ لاکھوں افراد کی گزرگاہ باچا خان بنارس فلائی اوور کے نیچے پتھارا لگانے والوں نے ناجائز طور پر عرصہ دراز سے قبضہ کر رکھا تھا اور اب حکومت کی جانب سے جب تجاوزات ختم کرنے کی مہم شروع کی گئی تو انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے خلاف دو دنوں سے بنارس فلائی اوور احتجاج کے طور پر مکمل بند کیا جارہا ہے جس سے اورنگی میں آنے اور جانے والوں کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں اور یہ کہ خاص کر کام سے تھکے ہوئے لوگوں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں۔ دورانِ احتجاج لوگوں کے سیل فونز اور نقدی چھین جانے کا بھی خوف رہتا ہے جس سے پریشانی میں اور اضافہ ہو رہا ہے۔ "اورنگی والے سوشل آرگنائزیشن” کی ٹیم متعلقہ ادارے سے اپیل کرتی ہے کہ فی الفور اس حوالے سے سختی سے نوٹس لیا جائے جس سے عوام اس پریشانی سے بچ سکیں اور اپنے قیمتی وقت کو اپنے گھر والوں کے ساتھ گزار کر اپنے لمحات کو بہتر بنا سکیں۔
![]()