Home / اہم خبریں / مولانا سمیع الحق شہید کا بہیمانہ قتل ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور موجودہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے- جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ

مولانا سمیع الحق شہید کا بہیمانہ قتل ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور موجودہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے- جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب کے باہر جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ اور کراچی ڈویژن کے قائدین، عہدیدارین اور کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام قائد جمعیت استاد العلماء، شیخ الحدیث و التفسیر مولانا سمیع الحق شہید کا بیدردی اور سفاکانہ طریقہ سے شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور ان وحشی ظالموں کو گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ 83 سالہ ضعیف العمر بزگ عالم دین جنہوں نے اپنی ساری زندگی دین کی نشر و اشاعت میں گزاری، ان کے لاکھوں شاگرد اس وقت پوری دنیا میں دین کی خدمات انجام دے رہے ہیں، مولانا نے ہمیشہ پاکستان کی سیاست میں ایک مثبت کردار ادا کیا، جہاد افغانستان میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا، حال ہی میں طالبان سے مذاکرات میں حکومت پاکستان اور طالبان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا، پوری دنیا میں جا کر اتحاد امت کا درس دیا، دفاع پاکستان کونسل کی بنیاد رکھی اور تمام مسالک کے لوگوں کو متحد کردیا، ہمیشہ امریکہ اور اسکے حواریوں کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کی، لاکھوں کارکنان کو اپنی ایک آواز پر جمع فرما لیتے تھے، ہمیشہ سادہ زندگی گزاری سادگی کو پسند فرماتے تھے، پورے پاکستان میں مولانا کی شہادت پر لوگ سراپا احتجاج ہیں اور لوگوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے پوراملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے ہر آنکھ اشک بار ہے۔ اس قدر بزرگ شخصیت کا بہیمانہ قتل ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور موجودہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور امت مسلمہ کی آسیہ ملعونہ کی رہائی کے خلاف توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، اللہ پاک ان ظالموں کو نیست و نابود کرے، ہم چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور اس حکومت کو ختم کرے آسیہ ملعونہ کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے اس پر عمل درآمد کروائے، اور مولانا کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کیا جائے اور قانون اور شریعت کے مطابق سزا دی جائے۔ اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انور نقشبندی، سیکٹری اطلاعات مفتی عابد، جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ، جنرل سیکٹری علامہ مولانا حماد مدنی، غلام مصطفی فاروقی، عبدالستار بلوچ، مفتی محمد علی قمر، مولانا مشتاق عباسی، مولانا سیف الرحمن اور دیگر صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے احتجاج میں شرکت کی ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے