تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی رنگا رنگ تقریب اختتام پذیر، سندھ کی گولڈ میڈلسٹ ماہ نور فاطمہ کے لیے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان، قومی ریکارڈ بنانے والی ماریہ بی بی کو 50 ہزار روپے نقد انعام دیا

لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی رنگا رنگ تقریب اختتام پذیر، سندھ کی گولڈ میڈلسٹ ماہ نور فاطمہ کے لیے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان، قومی ریکارڈ بنانے والی ماریہ بی بی کو 50 ہزار روپے نقد انعام دیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لوک سہائتا کے زیر اہتمام 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ چار روزہ مقابلوں کے بعد رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ یوتھ اسپورٹس کلب میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق نگران صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ تھے، جبکہ چیئرمین لوک سہائتا و ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ، ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین جنرل (ر) اکرم ساہی اور سیکریٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ چیمپئن شپ میں مردوں کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے پہلی، پاکستان نیوی نے دوسری اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ خواتین کے مقابلوں میں واپڈا پہلے، ایچ ای سی دوسرے اور سندھ تیسرے نمبر پر رہا۔ محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے والی سندھ کی ایتھلیٹ ماہ نور فاطمہ کے لیے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا، جبکہ نیا قومی ریکارڈ قائم کرنے والی واپڈا کی ایتھلیٹ ماریہ بی بی کو 50 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے چیمپئن شپ کے شاندار اور منظم انعقاد پر لوک سہائتا کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین لوک سہائتا سید پیر محمد شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور کھیل معاشرے میں نظم و ضبط کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے شریک ایتھلیٹس کی کراچی میں شرکت خوش آئند ہے اور سندھ کی خواتین ٹیم کی تیسری پوزیشن اسپورٹس کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کا ثبوت ہے۔ جنرل (ر) اکرم ساہی نے چیمپئن شپ کو کامیاب ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقابلوں کے دوران نظم و ضبط برقرار رہا اور اس ایونٹ سے مستقبل کے کئی باصلاحیت ایتھلیٹس سامنے آئیں گے۔ سیکریٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر نے بھی ایونٹ کے انعقاد پر لوک سہائتا کو مبارکباد دی اور بتایا کہ صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر ماہ نور فاطمہ کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر سینئر ایتھلیٹکس کوچ محمد طالب، سابق گرینڈ ماسٹر اشرف طائی، آغا ہارون، ایڈیشنل سیکریٹری کھیل اسد اسحاق، سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اظہر صمدانی، آرگنائزنگ سیکریٹری ناظمہ اظہر، ڈی ایس او ایسٹ سید اسماعیل شاہ، کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ، میئر کراچی کا آرٹس کونسل، برنس گارڈن اور بارہ دری کا دورہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام تیسرے ورلڈ کلچر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے