کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار الزماں خان میموریل پی سی بی انٹر کلبز ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں لانڈھی فرینڈز کو دو وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لانڈھی فرینڈز نے آٹھ وکٹوں پر 140 رنز بنائے، محمد خان 34، معین الدین 28، عدنان خالد 22 اور علی احمد 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کورنگی فرینڈز کولٹس کی جانب سے محمد آصف، شیخ عبداللہ اور اویس اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں فاتح ٹیم نے 28.3 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا یاسین نے 31 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے جبکہ محمد سعد نے 25 اور شاہ زیب خان نے ناقابلِ شکست 20 رنز اسکور کرکے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا لانڈھی فرینڈز کے محمد خان نے چار وکٹیں حاصل کیں تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے عمدہ بیٹنگ پر یاسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، جن کا کیش ایوارڈ ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر زون پانچ کے محمّد رفیق نے شاہ زیب خان کے حوالے کیا ایم اسلم اور محمد مہربان نے میچ سپروائز کیا جبکہ طلحہ علوی اسکورر تھے۔
Home / اہم خبریں / افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی