گوادر، ( اسٹاف رپورٹر) جامعہ گوادر کے شعبۂ کمپیوٹر سائنس کے چیئرپرسن حفیظ اللہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشی ایٹو پروگرام (آئی آر ایس آئی پی) کے تحت چھ ماہ کی بین الاقوامی تحقیقی فیلوشپ سے نوازا گیا ہے یہ اعزاز انہیں 13 اکتوبر 2026 کو اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے پیش کیا۔ فیلوشپ کے تحت حفیظ اللہ برطانیہ کی معروف لنکاسٹر یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت اور بڑے لسانی ماڈلز کے شعبوں میں تحقیق کریں گے۔ اس دوران انہیں بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ علمی و تحقیقی تبادلے، جدید تحقیقی طریقۂ کار سیکھنے اور اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے مواقع میسر آئیں گے۔
Home / اہم خبریں / جامعہ گوادر کے چیئرپرسن حفیظ اللہ کو ایچ ای سی کی بین الاقوامی ریسرچ فیلوشپ مل گئی برطانیہ کی لنکاسٹر یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت اور بڑے لسانی ماڈلز پر چھ ماہ تحقیق کریں گے