تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹنڈوآدم اور جھول میں دو الگ الگ پولیس مقابلے، 2 مبینہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

ٹنڈوآدم اور جھول میں دو الگ الگ پولیس مقابلے، 2 مبینہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) سانگھڑ پولیس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹنڈوآدم اور جھول میں دو الگ الگ پولیس مقابلوں کے دوران منشیات فروشی، اقدامِ قتل، پولیس مقابلوں اور دیگر مقدمات میں مطلوب 2 مبینہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ٹنڈوآدم میں ایس ایچ او عمران اختر چانڈیو کے مطابق نادر فارم کے قریب مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں عبدالباسط ولد عاشق حسین تھہیم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل اور 1100 پڑیاں ممنوعہ گٹکا برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس کے ایک مسلح ساتھی افضل پنھور نے 550 پڑیاں گٹکے کی پھینک کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔

دوسری کارروائی میں ایس ایچ او جھول یاسر نواز مغل کے مطابق پولیس گشت کے دوران مشکوک افراد کو روکنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سبحان علی ولد محمد اسحاق آرائیں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوا، جبکہ اس کے دو ساتھی اویس بگٹی اور میر نواز علی شر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف پہلے بھی مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ پولیس مقابلے اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مزید مقدمات درج کیے گئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات اور ساتھیوں کی نشاندہی متوقع ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

فیک نیوز کی روک تھام سندھ حکومت کا این سی سی آئی اے سے معاونت لینے کا فیصلہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے فیک نیوز، جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے