تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم، سندھ اسمبلی کی عمارت برادر ممالک کے پرچموں سے سجادی گئی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم، سندھ اسمبلی کی عمارت برادر ممالک کے پرچموں سے سجادی گئی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تینوں برادر ممالک کے مشترکہ دفاع، امن اور سلامتی کے عزم کا مظہر قرار دیا ہے۔

اس تاریخی معاہدے کے موقع پر سندھ اسمبلی کی عمارت کو خصوصی طور پر سجایا اور روشن کیا گیا جبکہ عمارت پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم بھی نصب کیے گئے معاہدے کے خیرمقدم کے لیے اسمبلی کی عمارت پر خصوصی لائٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ یہ تاریخی دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ تینوں ممالک کے محفوظ مستحکم اور خوشحال مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ولیکا اسپتال ایچ آئی وی کیس: 37 اہلکاروں کو فائنل شوکاز غفلت ثابت ہونے پر ایف آئی آر ہوگی، سعید غنی

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے