Home / اہم خبریں / کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کارروائی 2 منشیات فروش بیمہ اسلحہ گرفتار

کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کارروائی 2 منشیات فروش بیمہ اسلحہ گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کارروائی 2 رکنی گروہ پر مشتمل منشیات فروش گرفتار غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور چرس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او کلفٹن کی سربراہی میں ایس ایچ او بوٹ بیسن شکیل شیروانی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ 2 رکنی گروہ پر مشتمل ملزمان کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل جہانداد عرف محمد ولد معصوم اور کمال ولد جمال کے قبضے سے مختلف قسم کی اعلیٰ نسل کی منشیات اور اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد دونوں ملزمان منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ اسلحہ کے زور پر شہریوں کو کنگال کرکے فرار ہوجاتے تھے دونوں ملزمان کراچی کے مختلف تھانوں میں پہلے بھی مختلف جراٸم کی وارداتوں میں بند ہوچکے ہیں دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ درجنوں سنگین جراٸم کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے