Home / اہم خبریں / ماہی گیروں کے لیے فیول سبسڈی منظور سندھ حکومت کا بڑا ریلیف اقدام

ماہی گیروں کے لیے فیول سبسڈی منظور سندھ حکومت کا بڑا ریلیف اقدام

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ کی جانب سے ماہی گیروں کے لیے 515 ملین روپے کی فیول سبسڈی کی منظوری کو اہم اقدام قرار دیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی رہنما رفیق داؤد جت نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ماہی گیر برادری کو بڑا ریلیف ملے گا، خاص طور پر بڑھتی ایندھن قیمتوں کے باعث متاثرہ روزگار کو سہارا ملے گا انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے فیول اخراجات کے لیے مالی امداد سے 9,634 رجسٹرڈ کشتیوں کے مالکان مستفید ہوں گے، جبکہ چھوٹی کشتیوں کے لیے دو لاکھ روپے سبسڈی اہم سہولت ہے۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی اور آن لائن رجسٹریشن شفافیت کو یقینی بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی، ٹھٹہ، سجاول اور بدین کے ماہی گیروں کے لیے یہ اقدام نہ صرف روزگار کے تحفظ بلکہ ساحلی معیشت کے استحکام میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ویمنز کا شاندار آغاز زمبابوے کو 168 رنز سے شکست

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے