تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ہیٹ ویو: 24 گھنٹوں میں 8 مزید جانیں ضائع اموات 14 تک پہنچ گئیں

کراچی ہیٹ ویو: 24 گھنٹوں میں 8 مزید جانیں ضائع اموات 14 تک پہنچ گئیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آچکا ہے جہاں ہیٹ ویو نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ گزشتہ ایک روز کے دوران مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق زیادہ تر متاثرین ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کا شکار ہوئے۔ شہر میں درجہ حرارت مسلسل بلند رہنے کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت نے عوام کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور دھوپ میں کام کرنے والے افراد خصوصی احتیاط برتیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور گرمی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

شہری حلقوں نے حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی جائیں اور بجلی و پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بجٹ 2026-27: مراد علی شاہ نے 3.56 کھرب روپے کا بجٹ پیش کردیا، تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ، بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 2026-27 کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے