تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بن قاسم پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹیل ملز سے کروڑوں کی مشینری چوری کرنے والا منظم گروہ گرفتار

بن قاسم پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹیل ملز سے کروڑوں کی مشینری چوری کرنے والا منظم گروہ گرفتار

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) بن قاسم پولیس نے اسٹیل ملز سے لوہے اور قیمتی دھاتوں کی چوری کے خلاف تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے منظم گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی مشینری اور لوہا برآمد کیا گیا جبکہ ایک 22 ویلر ٹرک بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان میں اسٹیل ملز کے بعض ملازمین بھی شامل ہیں، جو اندرونی سہولت کاری کے ذریعے قیمتی مشینری اور دھاتیں پلانٹ سے باہر منتقل کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ندیم حسین اس گروہ کا مرکزی کردار ہے، جو چوری شدہ سامان کی ڈیلنگ اور ترسیل کا انتظام کرتا تھا۔ برآمد ہونے والا سامان اسٹیل ملز کے پلانٹ کا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے