Home / اہم خبریں / سندھ اسمبلی میں کراچی کے پانی کے بحران پر اپوزیشن کا شور، واٹر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا

سندھ اسمبلی میں کراچی کے پانی کے بحران پر اپوزیشن کا شور، واٹر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ پارلیمانی رپورٹر ) سندھ اسمبلی کراچی میں پانی کے سنگین بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں ایم کیو ایم پاکستان، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ارکان نے غیرقانونی ہائیڈرنٹس اور ٹینکر مافیا کے ذریعے پانی چوری کو شہر کے مسائل کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ارکان نے مطالبہ کیا کہ پانی چوری کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور میئر کراچی ٹوٹی ہوئی پانی کی لائنوں کی مرمت کو ترجیح دیں۔

اسمبلی اجلاس میں سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری بلدیات قاسم سومرو نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر پانی چوری کے مقدمات کے لیے خصوصی ٹریبونل قائم کر دیا گیا ہے، جہاں تمام کیسز کی سماعت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں تاکہ سخت سزائیں دی جا سکیں، جبکہ پانی چوری میں ملوث افراد پر دو کروڑ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کیے جا چکے ہیں۔

قاسم سومرو نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ طویل عرصے سے زیر التوا کے۔فور پانی منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں پانی کی قلت پر قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ساتھ مل کر بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک جدید میپنگ سسٹم پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کے دوران منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر بھی توجہ دلائی گئی، جس پر وزیر ایکسائز و نارکوٹکس مکیش کمار چاولہ نے بتایا کہ صوبے بھر میں انسدادِ منشیات آپریشن جاری ہیں اور اسکولوں میں والدین و اساتذہ پر مشتمل کمیٹیاں بنا کر طلبہ کے رینڈم ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ایوان نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر متفقہ طور پر مبارکباد کی قرارداد بھی منظور کی، جبکہ تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ترمیمی) بل بھی اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے