استنبول، ( ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ کی پروقار تقریب ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوئی، جس میں ترک صدر سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ یہ تقریب پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون کی مضبوط مثال قرار دی جا رہی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک ترک بحری افواج کے درمیان قریبی اور مسلسل تعاون دونوں ممالک کے درمیان گہری شراکت داری اور باہمی اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ پی این ایس خیبر کی شمولیت پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گی۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات مشترکہ اقدار، تاریخی رشتوں اور اسٹریٹجک تعاون پر مبنی ہیں، جو خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے مستقبل میں دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ۔