Home / اسلام آباد / صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے لاگت میں کمی اور مسائل کی نشاندہی ناگزیر۔ وزیراعظم شہباز شریف

صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے لاگت میں کمی اور مسائل کی نشاندہی ناگزیر۔ وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کے لیے شعبہ جاتی مسائل کی درست نشاندہی اور بروقت حل ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت کم کرنے اور کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی درآمدات، کسٹمز ڈیوٹی اور تجارتی شعبے میں اصلاحات سے متعلق ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کاروباری نمائندوں نے کسٹمز اور ٹیکس وصولی سے متعلق مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی تجاویز پیش کیں۔

شہباز شریف نے سفارشات کا خیرمقدم کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی کہ قومی ٹیرف پالیسی پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ درآمدات و برآمدات کو مجموعی معاشی حکمتِ عملی کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ برآمدات پر مبنی دیرپا معاشی ترقی سرمایہ کاری میں اضافہ، حکومتی تعاون اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے بغیر ممکن نہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت دی کہ دوطرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت بارڈر پوائنٹس پر کسٹمز ڈیوٹی کی سخت نگرانی کی جائے اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں، ایس آئی ایف سی کے چیئرمین، کاروباری نمائندگان اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے