تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان نیوی کے نوید عالم کو بہترین اسکواش ہیڈ کوچ کا ایوارڈ، جہانگیر خان اور لیفٹیننٹ کمانڈر محمد عمر نے ایوارڈ پیش کیا

پاکستان نیوی کے نوید عالم کو بہترین اسکواش ہیڈ کوچ کا ایوارڈ، جہانگیر خان اور لیفٹیننٹ کمانڈر محمد عمر نے ایوارڈ پیش کیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر)پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کوچ محمد نوید عالم کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ان کی اسکواش کے فروغ کے لیے شاندار خدمات اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے انہیں بہترین کوچ ایوارڈ اور لائف ٹائم فیملی ممبرشپ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ لیفٹیننٹ کمانڈر محمد عمر نے پیش کیا اور کہا کہ “نوید عالم نے ہمیشہ خلوصِ نیت سے کام کیا، ان کی محنت، جذبہ اور لگن نے پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کو نمایاں کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔”

نوید عالم نے اپنے کوچنگ کیریئر کے دوران کئی باصلاحیت کھلاڑی تیار کیے جن میں یو ایس جونیئر چیمپئن حذیفہ ابراہیم، نیشنل ویمن چیمپئن زینب خان اور بین الاقوامی ٹائٹل ہولڈر حذیفہ شاہد شامل ہیں۔ ان کی زیرِ تربیت کھلاڑیوں نے قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھا کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

تقریب میں اسکواش لیجنڈ اور وائس چیئرمین پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس، جہانگیر خان نے بھی نوید عالم کو ایوارڈ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ “نوید عالم کی خدمات اسکواش کے فروغ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں، انہوں نے ہمیشہ بہترین نظم و نسق اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔” محمد نوید عالم نہ صرف ایک کامیاب کوچ رہے بلکہ بطور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر انہوں نے متعدد قومی و بین الاقوامی مقابلے کامیابی سے منعقد کیے اور اسکواش کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کے 13ویں روز فلم اور تھیٹر کا راج، اردو اور سندھی زبان میں پیش کیے گئے ڈراموں کو شائقین کی بھرپور پذیرائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 39 روزہ ورلڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے