دوحہ، قطر، (ویب اسپورٹس) آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے پانچویں روز پاکستان کے دونوں نمایاں کیوئسٹ محمد آصف اور اسجد اقبال کا سفر کوارٹر فائنل مرحلے پر ختم ہوگیا۔ محمد آصف نے پری کوارٹر فائنل میں ایران کے عامر سرکوش کو چار، دو سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، تاہم پولینڈ کے مائیکل سزوبرکزی کے خلاف سخت مقابلے کے بعد تین، چار سے ہار گئے۔ ایک موقع پر آصف نے 96 اور 80 کے شاندار بریک کے ساتھ تین، دو کی برتری حاصل کی، مگر مائیکل نے 80 اور 55 کے بریک کی بدولت آخری دونوں فریم جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
پاکستان کے اسجد اقبال بھی کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے ہاروی چانڈلر سے چار، ایک سے شکست کھا گئے۔ فریم اسکور 31-76، 57-19، 24-59، 40-78 اور 20-60 رہا۔ اسجد نے پری کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے چائو ہون مان کو چار، ایک سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دیگر کیوئسٹ آفتاب اقبال اور محمد حسنین پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔