تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے سندھ کے سائنسدان ڈاکٹر محمد ثقاف جاگیرانی کو دنیا کے ٹاپ 2 فیصد محققین میں شامل کرلیا

اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے سندھ کے سائنسدان ڈاکٹر محمد ثقاف جاگیرانی کو دنیا کے ٹاپ 2 فیصد محققین میں شامل کرلیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر)
عالمی شہرت یافتہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے سندھ کے مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر محمد ثقاف جاگیرانی کو دنیا کے ٹاپ دو فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں تحقیقی کارکردگی اور بین الاقوامی حوالہ جات کے اشاریوں کی بنیاد پر دیا گیا۔

ڈاکٹر ثقاف جاگیرانی اس وقت چین کی دالیان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا تعلق ضلع قمبر شہداد کوٹ کے نواحی گاؤں نارنگ واہ سے ہے۔

اب تک وہ 52 تحقیقی مقالے اور 8 کتابی ابواب بین الاقوامی جرائد میں شائع کر چکے ہیں، جبکہ 20 سے زائد قومی و عالمی کانفرنسوں میں اپنے تحقیقی نتائج پیش کر چکے ہیں ماہرین کے مطابق ڈاکٹر ثقاف جاگیرانی کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز اور نوجوان محققین کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

مراد میمن گوٹھ گرلز کالج اور بلوچ لائبریری منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے ملیر میں زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے