کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں لیاری میڈیکل کالج میں بڑے پیمانے پر میرٹ کی بجائے من پسند داخلے دینے کی تیاریاں، کالج کی پرنسپل پروفیسر انجم رحمان میرٹ پر داخلے دینے کے لیے ڈٹ گئیں، ہٹائے جانے پر حکم امتناع بھی حاصل کرلیا- تفصیلات کے مطابق لیاری میڈیکل کالج میں داخلوں کے حوالے سے بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی تیاری کرلی گئی، ذرائع کے مطابق پرنسپل انجم رحمان کو شدید سیاسی دباؤ کا سامنا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی بعض اہم شخصیات نے پرنسپل کو دوبارہ عہدے سے ہٹانے کی تیاری کرلی ہے پرنسپل پروفیسر انجم رحمان نے بھی عدالت سے رجوع کرلیا- لیاری میڈیکل کالج میں سندھ کی اہم شخصیات نے داخلوں کے لئے میرٹ کے بجائے من پسند کو ایڈمیشن کی کوشش تیز کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری میڈیکل کالج کی پرنسپل میرٹ کے علاوہ داِخلوں میں حائل ہوگئیں ہیں۔ اس حوالے سےعدالت نے حکم امتناعی جاری کرکے پروفیسر انجم رحمان کو بطور پرنسپل کام کرنےکے احکامات جاری کردئیے ہیں-
![]()