Home / اہم خبریں / سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے تمام ویزوں پر عمرہ کی اجازت دے دی، سعودی عرب میں عمرہ کے دروزے سب کے لیے کھول دیے گئے

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے تمام ویزوں پر عمرہ کی اجازت دے دی، سعودی عرب میں عمرہ کے دروزے سب کے لیے کھول دیے گئے

ریاض، (ویب ڈیسک) سعودی وزارتِ حج و عمرہ علان کیا ہے کہ مملکت میں تمام اقسام کے ویزہ رکھنے والے افراد اب عمرہ کی ادائیگی کے اہل ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے بتایا کہ یہ اقدام عمرہ زائرین کے لیے سہولیات کو بہتر بنانے اور حج و عمرہ کے نظام تک وسیع تر رسائی فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوگا۔

وزارت کے مطابق، اس فیصلے میں شخصی، خاندانی، الیکٹرانک سیاحتی، ٹرانزٹ اور ورک ویزے سمیت تمام اقسام کے ویزے شامل ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ ’’یہ قدم مملکت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو اطمینان اور آسانی کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کے مواقع فراہم کیے جائیں۔‘‘

بیان میں مزید بتایا گیا کہ نُسُک عمرہ پلیٹ فارم کا آغاز بھی کیا گیا ہے، جس کے ذریعے زائرین الیکٹرانک طور پر پیکجز کا انتخاب، اجازت نامے حاصل کرنے اور اپنی سہولت کے مطابق اوقات مقرر کرنے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

وزارت کے مطابق یہ تمام اقدامات خادمِ حرمین شریفین اور ولی عہد کی جانب سے مسلمانوں کو محفوظ، روحانی ماحول اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے جذبے کا مظہر ہیں، تاکہ عمرہ کا تجربہ مزید پُرسکون اور با برکت بنایا جا سکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے