کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی بوٹ بیسن پولیس کی کارروائی اسٹریٹ کرمنل گرفتار اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بوٹ بیسن شکیل شیروانی نے جراٸم پیشہ عناصروں کو اپنے نشانے پر لے لیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن شکیل شیروانی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم امجد خان ولد راج محمد کے قبضے سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزم درجنوں سے زاٸد اسٹریٹ کراٸم کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اسلحہ کے زور پر کئی شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف کیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے-
![]()