Home / اہم خبریں / ڈیجیٹل دور میں موثر رہنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ناگزیر، ریحان چشتی

ڈیجیٹل دور میں موثر رہنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ناگزیر، ریحان چشتی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے جنرل سیکرٹری ریحان خان چشتی نے کہا ہے کہ کے یو جے دستور کا اہم مقصد صحافیوں کو تیزی سے بدلتی ہوئی میڈیا انڈسٹری میں مسابقت کے قابل بنانا ہے۔ ہم اپنے ارکان کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ڈیجیٹل دور میں خود کو مؤثر رکھ سکیں۔ وہ کراچی پریس کلب میں "ڈیجیٹل ٹولز اور پرسنل برانڈنگ” کے عنوان سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔

ورکشاپ کے دوران ریحان چشتی نے کہا کہ یہ سیشن منزل کے حصول کیلئے ایک طویل سفر کا پہلا قدم ہے، ڈیجیٹل دور میں موثر رہنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔ ورکشاپ کا مقصد صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ اس موقع پر کے یو جے دستور گورننگ باڈی کے رکن اور اسکلز اینڈ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے انچارج ریحان حیدر نے ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔

ریحان حیدر کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو اس جانب خاص توجہ دینی چاہیے۔ اکثر صحافی مواقع کم ہونے اور میڈیا انڈسٹری کی تنزلی کی شکایات تو کرتے ہیں مگر خود کو بدلنے اور جدید علوم حاصل کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے۔ معروف صحافی بابر علی نے سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے رہنما اصول بیان کیے اور مختلف پلیٹ فارمز پر ضابطہ اخلاق کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال صارف کو مشکلات میں ڈال سکتا ہے۔

اختتامی سیشن میں کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چوہدری نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل میدان میں ترقی کر رہی ہے، پاکستان کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ورکشاپ میں مرد و خواتین کے ساتھ پہلی بار طلبا و طالبات نے بھی شرکت کی اور ڈیجیٹل میڈیا اسکلز سیکھنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے